bilawal 1000 x 500 2

ترقیاں، مناسب پنشن اور مساوی مراعات وفاقی حکومت کے ملازمین کے حقوق ہیں: بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین ینگ ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حمایت، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی حکومت سرکاری ملازمین ینگ ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرے، ترقیاں، مناسب پنشن اور مساوی مراعات وفاقی حکومت کے ملازمین کے حقوق ہیں، پیپلز پارٹی اپنے جمہوری حقوق کی خاطر اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین کی حمایت کرتی ہے،وفاقی حکومت کے ملازمین سے یکجہتی اظہار کرتا ہوں، پیپلز پارٹی ینگ ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام سرکاری ملازمین کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب