hafeez 2

اقتصادی رابطہ کمیٹی: جنوری 2021 تک 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ جائے گی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ، مشیر خزانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور سے اجلاس کی صدارت کی، اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے 3 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی، گندم پاسکو,پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو دی جائے گی، ای سی سی نے روس سے مزید گندم درآمد کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کء ای سی سی کو گندم کی درآمد پر تفصیلی بریفنگ، ٹی سی پی کے ذریعے دیا جانیوالا پانچواں ٹینڈر 14 اکتوبر کو کھولا گیا، بولی کے عمل میں چھ پارٹیوں نے حصہ لیا، اب تک 5 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم درآمد کی جاچکی ہے، جنوری 2021 تک 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ جائے گی، گندم کی قلت پر قابو پانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل