download 3 36

موٹروے پولیس کی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (راولپنڈی): راولپنڈی میں موٹروے پولیس کی ایم ٹو چکری کے قریب بڑی کاروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار ہوئے، موٹروے پولیس نے دوران پٹرولنگ سڑک کنارے ہنڈا گاڑی ایل ای اے 4046 کو کھڑے دیکھا، موٹروے پولیس کو دیکھ کر گاڑی میں موجود 2 ملزمان نے گاڑی کو بھگا دیا، موٹروے پولیس کی 2 گاڑیوں کے تعاقب پر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر فائرنگ شروع کردی، یاسین نامی ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب تلاش جاری، گاڑی سے16 رائفلیں، 89 میگزین، 48 پسٹل،89 میگزین، 15300 راؤنڈ برآمد کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر موقع پر پہنچ گئے، ملزمان اسلحہ اور ایمونیشن پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزم بمعہ اسلحہ اور گاڑی پولیس چوکی چونترہ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں