ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کی سپیشل فورسز کا دستہ مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے، مشترکہ مشقیں دروزبہ پنجم دو ھفتے جاری رہیں گی.
مشقیں انسداد دھشت گردی کے شعبے میں دونوں افواج کے تجربات کے تبادلہ پر مشتمل ہوں گی، سکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کو بازیاب کروانے کے آپریشنز مشقوں میں اجاگر کئے جائیں گے.