3d98abbc d8dc 4d93 a5d7 e3fe4b53c125

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دوران ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنراسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی ، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیرخارجہ کو بریفنگ دی، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے،

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی

کورونا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر اور محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں، کورونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ کیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،

ہمارے سفراء "معاشی سفارتکاری” کے ذریعے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی پی ایس پلس سٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشارہے، ہماری درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری