.jpg

فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (راولپنڈی):فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں صدر ، لیاقت باغ صادق آباد سمیت مختلف علاقوں میں نکالی گئیں،مظاہرین کی فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی، مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ، پریس کلب راولپنڈی کے باہر تحریک انصاف یوتھ ونگ میٹرو پولیٹن کے زیر اہتمام مظاہرہ، جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے جامعہ اسلامیہ صدر سے لیاقت باغ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، صادق آباد میں نجی تنظیم اور تاجروں کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کیا گیا،مظاہرے میں بڑی تعداد میں مدارس کے طلباء، شہری اور علمائے کرام شریک ہوئے، فرانسیسی صدر کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی گئی ، فرانس سے قطع تعلق اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف