download 8

وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی وزیر اعظم کو بھجوادی،

ویب ڈیسک (اسلام آباد): زرائع کے مطابق وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی وزیر اعظم کو بھجوادی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی، پالیسی کے تحت 2025 تک برآمدات کے 3 مختلف اہداف تجویز کئے گئے،دستاویز کے مطابق برآمدات کا زیادہ سے زیادہ ہدف 37 ارب 36 کروڑ ڈالر تجویز، برآمدات کا کم سے کم ہدف 28 ارب 13 کروڑ ڈالر تجویز، برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز ، 7 روائتی,11 ڈویلپمنٹ شعبوں کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز، برآمدات کو عالمی منڈیوں تک مقابلے کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے، کاروباری لاگت اور ٹیرف میں کمی کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے، صنعتی پیدواری صلاحیت میں اضافے کیلئے اقدامات تجویز، وفاقی و صوبائی سرمایہ کاری بورڈز کا فریم ورک تشکیل دینے کی تجویز، ڈیوٹی ڈرابیک کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی تجویز، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کی علاقائی مسابقتی قیمتوں کی تجویز، تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنانے کی تجویز، پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کیلئے بورڈ بنانے کی تجویز، وزیراعظم کی سربراہی میں "نیشنل ایکسپورٹ ڈوپلمنٹ بورڈ” تشکیل دینے کی تجویز، بورڈ میں نجی شعبے کے ارکان بھی شامل کرنے کی تجویز، پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز، کمیٹی مشیر تجارت و سرمایہ کاری کی سربراہی میں قائم کرنے کی تجویز، کمیٹی اپنی رپورٹ نیشنل ایکسپورٹ ڈوپلمنٹ بورڈ کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز