2010376 coronavirus 1583303324 877 640x480 1

کورونا وائرس، خیبرپختونخوا میں صوبائی و ضلعی ڈیزیز سرویلنس سینٹر قائم

پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈیزیز سرویلنس سینٹر قائم کردیا،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا صوبائی سرویلنس سینٹر کے سربراہ ہوں گے ،پاک فوج، محکمہ داخلہ، تعلیم، اطلاعات، لائیو سٹاک ڈبلیو ایچ او اور دیگر محکموں کے نمائندے شامل ہونگے ،صوبائی ڈیزیز سرویلنس سینٹر سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا، تدارک اور نمٹنے کے لیے تیاریوں کی نگرانی کی جائے گی۔ سرویلنس سینٹر صوبائی اور ضلع ریپڈ رسپانس ٹیموں کو لاجسٹک سپورٹ اور دیگر سامان اور آلات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ سرویلنس سینٹر صوبے میں کورونا وبا سے متعلق ایڈوائزری اور پروٹوکولز کا بھی اجرا کرے گا۔ اضلاع کی سطح پر بھی ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلنس سینٹر قا ئم کر دی گئی ہے ،محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع ڈیزیز سرویلنس سینٹر کے سربراہ ہوں گے۔ سرویلنس سنٹر ضلع میں کورونا وائرس سے متعلق تمام صورت حال کا جائزہ اور صوبائی سینٹر کو آگاہ کرے گا۔ ضلع کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچا کے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائے گا۔

مزید پڑھیں:  بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے، ایمل ولی خان