Firdous Ashiq Awan

عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو، بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی اہم ثابت ہو گئی.قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا. لندن چٹھی لکھتے ہی پریس کانفرنس کی بھرمار ہو گئی.

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے نابالغ سیاست دان اپنے صوبے میں قتل کیے گئے صحافی کو انصاف دلائیں،سندھ میں آزادی اظہار رائے کی آزادی کا سب کو پتہ ہے.بلاول بھٹو انصاف کیلئے تڑپنے والے صحافی کے خاندان کو انصاف دیں.ماضی کی حکومتوں میں اپاہج کیے گئے اداروں کو حکومت فعال کر رہی ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کی عالمی قوانین کے مطابق صاف اور شفاف نجکاری ہو گی.
وزیراعظم عمران خان خزانے کی ایک ایک پائی عوامی مفاد پر خرچ کر رہے ہیں.