PPPs Bilawal Bhutto Zardari Address in Bannu Jalsa today on 24th March 2018

پی ڈی ایم بنوں جلسہ: منتظمین کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج

ویب ڈیسک (بنوں): پی ڈی ایم بنوں جلسہ منتظمین کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا، عوام کی بڑی تعداد جمع کرانے اور روڈ بندش اور آمد و رفت متاثر کرانے اور زبردستی جلسہ گاہ سجانے کے مقدمات درج کیے گئے۔ کورونا ایس او پیز کے سلسلے میں انتظامیہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کے دفعات بھی درج رجسٹرڈ ہیں، جمعیت علماء اسلام کے ملک ریاض خان سابق ایم پی اے اور جنرل سیکرٹری حاجی نیاز خان کے خلاف مقدمہ درج، عوامی نیشنل پارٹی کے ناز علی ، پی پی پی کے ملک اشفاق اور تاج محمد ایڈووکیٹ، ن لیگ کے پیر کمال شاہ کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔ پختونخوا میپ کے ملک شوکت ایڈووکیٹ، ملک مقرم شاہ چیئرمین کیو ڈپلیو پی بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں، اس سے پہلے انتظامیہ نے منتظمین کو جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے