Zahid Hafeez Chaudhri FO 1

بھارت گذشتہ سات دہائیوں میں اپنے تمام وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی ہفتہ وار پریس بریفنگ، 5 جنوری کو کشمیریوں کے حق استصواب رائے کا دن منایا گیا، اس روز بھارت نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نومبر 1947 کو آل انڈیا ریڈیو سے خطاب میں کشمیریوں کو حق استصواب رائے دینے کی یقین دھانی کرائی تھی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت گذشتہ سات دہائیوں میں اپنے تمام وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا، پاکستان نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل, ہیومن رائٹس کمیشن سے کشمیری قیادت بالخصوص آسیہ اندرابی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ کمیشن نے آسیہ اندرابی و دیگر کشمیری قیادت کی فوتی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ملائشیا کی مشاورتی کونسل براہے او آئی سی نے بھی آسیہ اندرابی اور کشمیری قائدین کو حراست میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، بچوں اورخواتین سمیت 6افراد شہید

بھارت خود بطور ریاست اپنی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کر رہا ہے، وہ اس حیثیت میں نہیں کہ کسی جگہ کسی پر بات کر سکے، کرک میں مندر گرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، سرکار اس ایف آئی آر میں مدعی ہے جس سے اس کی اقلیتوں کے حوالے سے پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتا ہے، امید ہے دونوں فریق تشدد میں کمی اور مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے روڈ میپ تیار کریں گے،
پاکستان قطر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی، فضائی اور بری سرحدیں کھولنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہے، قطر اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی میں امیر کویت کی کوشیشوں کو سراہتے ہیں، وزیر خارجہ نے معاشی سفارت کاری اور انگیج افریقہ پالیسی کے حوالے سے اجلاس کہ صدارت کی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ ہم واشنگٹن ڈی سی میں ہقنے والے واقعات پر نگاہ رکھے ہیں، امید ہے کہ امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہو گا، بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے، بھارت کے جنگی جنون کا جواب پاکستان اپنی امن کی خواہش سے دے گا، بھارتی ڈس انفارمیشن کا جواب دنیا کو سچ بتا کر دیں گے، تاہم کسی بھارتی مہم جوئی کا جواب پاکستان بھرپور قوت سے دے گا، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت، تربیت، منصوبہ بندی اور آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی تخریب کاری کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔