PM imran khan

وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور جانا تھا، تاہم اب دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور آمد پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنی تھی۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری ، 15 فلسطینی شہید

وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کرنی تھی، جب کہ بلدیاتی انتخابات پرالیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن پر وزیراعظم کو بریفنگ شیڈول میں شامل تھی،اجلاس کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دینے کا ایجنڈہ شیڈول میں شامل تھا، جب کہ ایجنڈے میں عمران خان کو والٹن ائیرپورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی پیش رفت سے آگاہ کرنا بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر آج لاہور آنے والے تھے، تاہم ان کا یہ دورہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔