e

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد )نیپرا نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ،بجلی اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ

بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک,لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔