ویب ڈیسک(اسلام آباد)جعلی اکاونٹس کیسز، آصف زرداری درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل پھر بیمار ہوگئے،سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے کل حاضری سے استثنی مانگ لیا
آصف علی زرداری کے وکیل ملک جاوید اقبال وینس نےدرخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔
درخواست میں موقف بیان کیا گیا کہ گزشتہ روز سینے میں درد کی وجہ سے ضیاء الدین ہسپتال گیا جہاں انکو داخل کرلیا گیاہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کل 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔