a 6

ایم پی اے فصیل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک (ہری پور): ایم پی اے فصیل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ، ایم پی اے فیصل زمان پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر اقبال خان کے مبینہ قتل کا الزام ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتارہوا تھا، سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی

ایم پی اے فیصل زمان ہری پورکے حلقہ PK42 سے آزاد حیثیت سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، ایم پی اے فیصل زمان پر تحریک انصاف کے رنماء طاہر اقبال اور سردار گل نواز کے دوہرے قتل کیس کا الزام ہے، طاہر اقبال، سرادر گل نواز کو 14ستمبر 2020کو غازی کے علاقہ سریکوٹ روڈ پر قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں ایم پی اے فیصل زمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی جو منسوخ ہوئی، سی ٹی ڈی کل ملزم کو ریمانڈ کیلے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج