security forces operation in north wazirstan

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک1 گرفتار

ویب ڈیسک(شمالی وزیرستان ): شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہواجس کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری ، 15 فلسطینی شہید

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن اور آئی ای ڈیز بنانےکے ماہر تھے۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔