821896 855782923

تعلیمی اداروں کیلئےنیا تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈرجاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کردیاہے،نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا۔

وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں،موسم گرما کی چھٹیاں 2جولائی سے31جولائی تک ہوں گی پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18مئی سے31مئی تک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک

تفصیلات کے مطابق پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے،پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع

پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کےامتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہوگا۔