corona 17

کورونا وائرس کےسبب پاکستان میں مزید 65 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد): عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہے،ملک بھر میں مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 435 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک میں مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 89 ہزار 741 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد وائرس کی کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار214 ہوگئی ہے ایک ہزار 407 افراد نے کورونا کی وبا کو شکست دے دی ہےاس طرح اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت

سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 45ہزار663 متاثرہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 56ہزار928رپورٹ ہوئے ہیں خیبرپختونخوا میں 66ہزار679 اوربلوچستان 18ہزار809 ،اسلام آباد میں 41ہزار255 اورآزاد کشمیر میں 8ہزار972 متاثر ہوئے ہیں ،گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار908ہوگئی ہے

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکای ذرائع کی تردید

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وبا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی ہے ، جس کے بعد اس وبا سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار439 ہے جو اپنے گھروں، ہسپتالوں یا خصوصی مراکز میں زیرعلاج ہیں۔ ان میں 2 ہزار 111 کی حالت تشویشناک ہے۔