images 49

طویل بندش کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں پرائمری سے آٹھویں تک کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں آج سے کھل جائیں گی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان

کراچی، لاہور،اسلام آباد،حیدرآباد، پشاورسمیت دیگر شہروں میں نصف طلبہ کی حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ملک بھر میں تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک

تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر کورونا کیسوں کے باعث کلی یا جزوی طور پر بند رہے۔