Screen Shot 2021 02 01 at 8.37.21 PM

پرویزمشرف نے این آراودے کرظلم کیا۔وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: عوام سے براہ راست رابطے کے سلسلے میں اعلان کردہ ’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ‘ پروگرام میں عوام الناس کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ ملک ریاست مدینہ کے اصولوں پرعظیم ریاست بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ نبیﷺ نے کہا میری بیٹی بھی غلطی کرے گی توسزا ملے گی۔ انہوں ںے کہا کہ ریاست مدینہ میں میرٹ تھی اور انسانی حقوق تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لیے ملکی تاریخ کا بڑا پیکیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سہولیات نہ دینےکی وجہ سیکیورٹی بھی تھی کیونکہ دہشت گرد بھی انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے تھے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کابیروت پرحملہ، متوقع حزب اللہ سربراہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبہ اس لیے لائے کہ غریب لوگ بھی اپنا گھر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں لوگ بینکوں سے قرض لیکرگھربناتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین ایک طریقہ کار کے تحت لگائی جائے گی، کورونا ویکسین لگانے میں امیر غریب کا فرق نہیں دیکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دارطبقے اورمزدوروں کو مکانات کی تعمیرکے لیے رعایتی قرضےفراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

ایک سوال پر وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کہہ سکتے ہیں کہ اسامہ بن لادن سے پیسے نہیں لیے تھے؟ انہوں نے کہا کہ کیا فضل الرحمان بتا سکتے ہیں کہ وہ پارٹی کیسے چلاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں تو آج بھی نمل اور شوکت خانم کے لیے پیسے اکھٹے کرتا ہوں۔