5f819dfea12f9

یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہرطرف بڑھنا چاہیے-آرمی چیف

ویب ڈیسک:پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب سے آرمی چیف کا خطاب.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں جی ڈی پائلٹ کے پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نےعلاقائی اور عالمی امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہرطرف بڑھنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کو پرانے تنازع کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پرامن طریقہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید