113614800 covidvaccine

ملک بھرمیں انسداد کورونا ویکسین کا آغازآج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں انسدادکورونامہم کا آغازآج ہوگا ، پہلےمرحلےمیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادکورونامہم کاآغازآج11بجےہوگا، وفاق اور صوبوں میں انسدادکورونامہم کی تقاریب منعقدکی جائےگی۔

این سی اوسی میں تقریب کی صدارت وفاقی وزیراسد عمرکریں گے جبکہ صوبائی سطح پرمنعقدہ تقاریب کےمہمان خصوصی وزرائےاعلیٰ ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ اوجھاویکسی نیشن سینٹرمیں تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی تقاریب میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت

دوسری جانب کوروناویکسین لگانے کی تقریب آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی ، جہاں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار انسداد کورونا ویکسی نیشن کاافتتاح کریں گے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو اور دوسرےمرحلے میں عمررسیدہ شہریوں کوویکسین لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکای ذرائع کی تردید

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کومفت ویکسین لگائی گی ، کوروناویکسین لگانے کے لیےپنجاب میں مراکز قائم کر دیے ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا اور پاکستان بھی کورونا ویکسی نیشن والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا تھا۔

پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین پمز ہسپتال کے ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو لگائی گئی۔