1 27 1

پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ،290کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بناسکتاہے

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ،غزنوی میزائل زمین سےزمین تک 290کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بناسکتاہے.

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت

غزنوی میزائل جوہری اورروایتی ہتھیارلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے،میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائزکےتحت کیاگیا،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربےکامشاہدہ کیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئرفوجی حکام،سائنسدان اورانجینئرزاس موقع پرموجودتھے،صدر،وزیراعظم،عسکری قیادت کی کامیاب تجربےپرسائنسدانوں وانجینئرزکومبارکباد،کمانڈراسٹریٹیجک فورسزکمانڈنےویپن سسٹم کےمشاہدےاورتجربےکوسراہا،لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی کی تجربےمیں شامل جوانوں کےتربیتی معیارکی تعریف.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا