Screen Shot 2021 02 05 at 5.44.30 PM

مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کوپیغام دیتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم کا کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی اجتماع میں شاندار استقبال پر کوٹلی والوں کا مشکور ہوں، 1948میں کشمیریوں سے کیا جانے والا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا،یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا تھا.مشرقی تیمور میں ریفرنڈم کا وعدہ پورا کردیا گیالیکن مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے.آج ایک بار پھر دنیا کو کشمیر کے حوالے سے وعدہ یاد کراتا ہوں.مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کوپیغام دیتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پوری مسلم امہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے. دنیا کے تمام انصاف پسند کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں.جس طرح کشمیری بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں ہمیں مکمل احساس ہے.سابق امریکی صدر سے تین مرتبہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کہا،حکومت میں آتے ہی مودی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دی.دنیا کی کوئی بھی سپر طاقت کسی جذبے کو شکست نہیں دی سکتی.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل

وزیراعظم عمران خان نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت جتنی مرضی فوج لے آئے کشمیری کبھی انکی غلامی قبول نہیں کرینگے.جدوجہدآزادی میں ایک لاکھ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں.آج بھارت کا کوئی بھی حمایت یافتہ سیاستدان مقبوضہ وادی میں الیکشن نہیں جیت سکتا.پلوامہ واقعے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت امن نہیں چاہتا.بھارتی صحافی نے ثابت کردیا کہ پلوامہ واقعہ بھارت کی سازش تھی.آرایس ایس نظریہ خود بھارت کو نقصان پہنچا رہا ہے.آج بھارت کے کسان سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم اگلے ماہ انجام تک پہنچانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کئے جانے والے غیرقانونی اقدامات واپس لے.مسلمانوں کے دل میں صرف اللہ پاک کی ذات کا خوف ہوتا ہے.چاہتے ہیں کہ کشمیری اپنے بنیادی حق کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکریں.کنٹرول لائن کی سول آبادی کی معاونت کیلئے خصوصی پیکج تیارکیا ہوا ہے.پی ڈی ایم جدھر سے مرضی لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے کرے.کرپٹ عناصر کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا.