petrol pump closed

لوئردیر:پٹرولیم ایسوسی ایشن کا پیرسے پٹرول پمپس بند کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک (لوئردیر)مقامی انتظامیہ اور اوگرا حکام کے بےجا چھاپوں کی وجہ سے پٹرول پمپس احتجاجا بند کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ضلعی صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن میاں علی جان کا کہنا تھا کہ اوگراحکام فارم k کوجواز بناء کر30سے زائد پیٹرول پمپس سیل کرچکے ہیں جو سراسر زیادتی ہے،فارم کے کا تعلق پیٹرول پمپ مالکان سے نہیں بلکہ کمپنی اوراوگرا سے ہے۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے

2013تک آئینی ترمیم کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کو ہرقسم کے ٹیکسز سےاستثنیٰ حاصل ہے،ایف بی آرحکام کی جانب سے ٹیکسز نوٹسز ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر

انہوں کا کہنا تھا کہ بےجاچھاپوں کا سلسلہ بند اور سیل شدہ پمپس کونہ کھولا گیا تواحتجاج کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہیگا۔