5d7b818c6531f

ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان کے رینک میں کتنی آئی بہتری؟

ویب ڈیسک (اسلام آباد) ڈیموکریسی انڈیکس 2020 نامی رپورٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 165 آزاد ممالک اور دو خود مختار خطوں میں رائج جمہوریت کا جائزہ لیا گیا ہے۔بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے انٹیلیجنس یونٹ ’ای آئی یو‘ کی جمہوریت کے حوالے سے جاری کردہ اس فہرست میں پاکستان 167 میں سے 105ویں نمبر پر ہے اور 2020 میں ملک کا مجموعی سکور 4.31 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ دو برسوں کے مقابلے کچھ بہتر ہے

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،عمران خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ 2020میں پاکستان کے رینک میں2019 کے مقابلےمیں3 درجہ بہتری ائی ہے،سال2018کی رپورٹ کےمقابلےمیں7درجہ بہتری ہوئی،پاکستان سمیت صرف38ممالک کےاسکورمیں بہتری آئی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیملی لمیٹڈپارٹیاں وزارتیں اورعہدے اپنے ٹبرمیں بانٹ کرفیصلے بند کمروں میں لیتی تھیں،وزیراعظم عمران خان کے خاندان کا کوئی ایک شخص حکومتی عہدے پر نہیں ،فیصلے ہر ہفتے کابینہ کے اجلاس میں ہوتے ہیں،ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کاا سکور4.31 اوررینک 105 ہے،2019 میں پاکستان کا اسکور4.25 اوررینک 108 تھا،2018 میں پاکستان کا اسکور 4.17 اورر ینک 112 تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری