breaking arif

‏الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 صدر مملکت کے دستخط سے جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ‏الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 صدر مملکت کے دستخط سے جاری، آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا، اب سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے، صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی اجازت سے مشروط۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81،122 اور 185 میں ترمیم شامل کی گئی، آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس سے مشروط رکھا گیا، آرڈیننس کے ،طابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق کی رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ووٹنگ ہوگی، اوپن یا قابل شناخت ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا، آرڈیننس کا نام الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 دیا گیا ہے، آرڈیننس کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا، الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کی شق 122کی زیلی شق میں ترمیم ہوا، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے اگر یہ قرار دیا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت نہیں ہوتے تو بیلٹنگ اوپن ہوگی، اگر سینیٹ الیکشن کے بعد پارٹی سربراہ یا اسکا نامزد کردہ شخص یہ درخواست دے کہ اسکے اراکین کے ووٹ دکھائے جائیں تو کمیشن سیاسی جماعت کے سربراہ یا اسکے نامزد کردہ شخص کو بیلٹ پیپرز دکھائے گا۔ متن کے مطابق صدارتی آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کےلئے ہوگا، آرڈینس ایک وقت کےلئے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے