779404 5934673 Time to check sale purchase of votes akhbar

سینیٹ الیکشن 2021،الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی

ویب ڈیسک: سینیٹ الیکشن ٢٠٢١،الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات عملے کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے، شمشاد خان، شاہد اقبال، آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید

وقاص احمد ملک، عاطف رحیم، کاشف عباس ملک اور تبسم جاوید بھی اسلام آباد کے پولنگ افسران ہوں گے،صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سندھ کے ریٹرننگ افسر مقرر،صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان پنجاب کے ریٹرننگ افسر مقرر،صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خیبر پختونخواہ کے ریٹرننگ افسر مقرر،صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر،سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی.

مزید پڑھیں:  علاقائی تنازعات سفارتی ذرائع سے حل ہونے چاہئِیں، فیصل بن فرحان

الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کا شیڈول گیارہ فروری کو جاری کرے گا.