پاکستان اور قزاخستان نے زرعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ اور اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر مخدوم خسرو بختیار اور قزاخستان کے سفیر Akan Rakhmetullin کی ملاقات کے دوران طے پایا۔انہوں نے پاکستان میں گندم کی دستیابی اور اس سلسلے میں قزاخستان کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔