پاکستان نے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ بے یارومددگارکشمیریوں کے نصب العین کوآگے بڑھانے کیلئے ان کی کوششوں میں تعاون کریںجنہیں انتہاپسندبھارتی حکومت کے مظالم کاسامناہے۔یہ اپیل اطلاعات ونشریات کے با رے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آبادمیں مقیم غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔معاون خصوصی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال قابل مذمت اورعالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ وہ بھارتی قابض فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں خصوصاً گزشتہ سال اگست میں ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے فیصلے کوبے نقاب کریں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کے طورپرمنارہی ہے جس کامقصددنیاکی توجہ ان کے مصائب کی جانب مبذول کراناہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments