892646 9523534 22 یوسف رضاگیلانی akhbar

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی اورعلی حیدر گیلانی کوطلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)الیکشن کمیشن نےسینیٹریوسف رضا گیلانی کوطلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نےپیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کو 22 مارچ کو طلب کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لا ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار

جاری کردہ نوٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیےمقررہوچکی ہے اور وہ 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کیےگئےہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو اسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔