ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام پہنچایا کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لئے سب انتظار کریں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا اور پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے روک دیا گیا۔