FotoJet 20 4

پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ، پی ڈی ایم ذرائع

ویب ڈیسک:پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ، عید الفطر کے بعد پیپلزپارٹی کو استعفوں پر راضی کیاجائےگا،اگر پیپلزپارٹی استعفوں کی شرط پر راضی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی.

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق استعفوں کے بغیر ہی حکومت کے خلاف طویل لانگ مارچ کرے گی، پی ڈی ایم نے طویل احتجاج کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا،پی ڈی ایم جماعتوں کا چھبیس مارچ کا لانگ مارچ دس دن کے دھرنے کےلئے طے کیاگیاتھا.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا تھا تھا کہ اب والا لانگ مارچ دھرنے کے بغیر ہوگا تو وہ موثر نہیں رہے گا،اب والا لانگ مارچ بھی دس دن دھرنے پر مشتمل ہونا چاہییے.