ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نواز طبیعت ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔
طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انہوں نے 4 روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔