fuel price decrease large1

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی پریس کانفرنس

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کریں گے،پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی.

وفاقی وزیر خزانہ نۓ کہا کہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے، جون کے اختتام تک بھارت سے کاٹن درآمد کی بھی اجازت دیں گے، تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا کیا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پر بھارت سے درآمد کا فیصلہ کیا، گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا فیصلہ عالمی معیار کے مطابق کیا.

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے، ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اور عوام کی فلاح ہوگی، کبھی کبھی حکومت کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، اسٹیٹ بینک کے بل پر اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز لیں گے.