news 1609389436 8552

پی ڈی ایم: 8جماعتوں کاپیپلزپارٹی، اے این پی کوشو کازنوٹس دینےپراتفاق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی 8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اورعوامی نیشل پارٹی ( اے این پی) کو شو کاز نوٹس دینے پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں کے رہنماوَں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور

اس کے علاوہ اجلاس میں 27 سینیٹرز کے سینیٹ میں آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر اتفاق ،سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کی قیادت سینیٹر اعظم تارڑ کو سونپنے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ عید سے پہلے سربراہی اجلاس طلب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہونے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔8 جماعتوں نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اظہار وجوہ کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کو ایک موقع دیا جائے گا اس کے بعد پی ڈی ایم سے خارج کردیا جائے گا۔