imran khan 8 1

وزیراعظم آج پھرعوام کیساتھ ٹیلی فون پربراہ راست بات چیت کرینگے،شیڈول جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان آج پھر عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہ راست بات چیت کریں گے۔وزیراعظم اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس مرتبہ ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی فون کالز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج 77 منٹ تک عوام سے مخاطب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ

آج دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک کالز کا پہلا دورانیہ ہو گا۔

اس کے بعد 12 بج کر 3 منٹ سے 12 بج کر 29 منٹ تک دوسرا دورانیہ ہو گا جب کہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تیسرا دورانیہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی

عوام آج 11 بج کر 30 منٹ پر 0519224900 ملائیں اور وزیراعظم عمران خان سے سوال کریں۔

وزیر اعظم سے عوام کی بات چیت ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

سوال کرنا آپ کا حق اور جواب دینا حکمران کا فرض۔