unnamed 10

پشاورمیں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام شادی ہال بند

پشاور: کرونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں تمام شادی ہالوں کو بند کیاجا رہا ہے ،صوبائی حکومت کے احکامات پر پشاور کے چاروں ٹاونز میں شادی ہال بند کیئے جارہے ہیں۔ٹاون ون میں 30 سے زائد شادل ہال سیل کر دئے گئے ہیں ،رات کو ہونے والے تمام پروگرامز معطل کر دئے گئے ہیں احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کے ساتھ گرفتار بھی ہوگی ،شادی ہالوں کے مالکان کا لاکھوں روپے نقصان،شادی ہال کے مالکان کر کہنا ہے کہ ہمیں کچھ دن پہلے بتا دیتے، ہمارا نقصان نہ ہوتا، ہمیں تھوڑا سا وقت دینا چاہئے تھا،جن لوگوں سے پیسے لیئے ہیں وہ پوچھ رہے ہیں کہ اب ہم کیا کریں، شادی مالکان نے بتایا کہ حکومت نے اک دم سے کریک ڈاون شروع کرکے ہمیں پریشان کردیا، حکومت سے مطالبا ہے کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دیں، صوبائی حکومت نے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی، کرونا وائرس سے بچنے کے لیئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے