Election Commission of Pakistan copy 1280x720 1

الیکشن کمیشن نےمرد وخواتین رائےدہندگان کےاعداد وشمارجاری کردئیے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 1 ہزار26، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے۔

سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو95 ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ کی تیاری، خام تیل 5فیصد مزید مہنگا

خیبر پختوانخواہ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14ہے۔

بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک اور رائے دہندگان کی کل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید

اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 ہے۔