Murad Ali Shah

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس:وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں پیش ہوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، اور کہا کہ ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنےکا تو پاورپلانٹ نہیں تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ریفرنس کی نقول تقسیم کی گئی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں عبدالغنی مجید ،دیگر ملزمان نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس طلب کر لیا

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

احتساب عدالت میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں کا نیب ریفرنس دائر ہے، مراد علی شاہ نے عدالت میں بتایا کہ ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنےکا تو پاور پلانٹ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ، 53فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کامیاب منصوبہ ہے جو کراچی کو بجلی فراہم کر رہا ہے اس پر ریفرنس بنایا گیا ہے۔

عدالت نے ایک غیر حاضر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کو حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔