unnamed file

ملک بھرمیں نویں سےبارہویں تک کی کلاسزکاآغاز ہوگیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی آٹھ فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ابھی نہیں کھولے جائیں گے۔

کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 16مئی تک بند رہیں گے ۔ این سی او سی کے مطابق عید کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ گیارہ مئی کے اجلاس میں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز مزید 10 روز بند رہیں گے۔

نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے۔ او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی سکول کھل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے

سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی ہائی اور ہائیرسیکنڈری اسکولز کھل گئے ہیں۔

تمام صوبوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز 21 اپریل سے 10 روز کے لیے بند رہیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔