Shah Mehmood Qureshi 3 750x369 1

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ابوظہبی روانہ ہوگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دبئی میں دو مصروف ترین دن گزارنے کےبعد ابوظہبی روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابو ظہبی میں وزیر خارجہ کی ملاقات ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت دیگر اہم قیادت سے ہوگی،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،بالخصوص دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، عباس

وزیر خارجہ، اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ مجموعی علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے حامل، بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریںگے اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریںگے۔

مزید پڑھیں:  یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ

توقع ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ ء متحدہ عرب امارات، دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔