pics

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا ٹیلی فون پر رابطہ، چین کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ چین اور ایران میں مقیم پاکستانی شہری اور طلبہ خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترک وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں‌متوقع

سینیٹر سراج الحق نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جماعت اسلامی کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہے۔ جماعت اسلامی کے دفاتر اور الخدمت کے تحت چلنے والے ہسپتال اور ادارے قوم کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں کرونا کے حوالے سے آگاہی اور صفائی مہم چلائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اندرونی خطرہ نہیں، سلمان اکرم راجہ