1

پاکستان سیٹیزن پورٹل پردوبیوہ بہنوں کی دہائی،وزیراعظم کا نوٹس

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر بیوہ بہنوں کی شکایت کا نوٹس لےلیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں نے شکایت درج کرائی جس پر وزیر اعظم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کیا گیا جس وزیر اعظم آفس نے حکم دیا کہ اعلیٰ افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

جاری کردہ مراسلے میں راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیر اعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا

واضح رہےبیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی

وزیراعظم سے شکایت مں بہنوں کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نےبناموقف جانےہماری شکایت کو خارج کیا،اورسائلین پرشکایت واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا۔