sciencesource ss2413465 bd5e295079f203794a6d35a99a4db82fa5615d4d s800 c85 1

وزارت صحت نےکرونا سے متاثرہ مریضوں کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے

اسلام آباد:وزارت قومی صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے ،وزارت صحت کے رپورٹ مطابق ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہوگئی، کرونا وائرس کے 454 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، رپورٹ کے مطابق 5 مریض صحت یاب ہوکرڈسچارج ہوچکے ہیں، کرونا وائرس سے اب تک 2 افراد زندگی کی بازی چکے ہیں ، اسلام آباد میں 8، پنجاب میں 80، سندھ میں 242 مریض زیرعلاج ہیں، خیبر پختونخوا میں 21، بلوچستان میں 81، آزاد کشمیرمیں 1 اورگلگت بلستان میں 21 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف مہمند مشران کا گرینڈ جرگہ، فوری خاتمے کا مطالبہ