632942 4551369 kanika new updates

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

ویب ڈیسک :کنیکا کپور کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج جمعے (20 مارچ) کے روز مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے پوسٹ جاری کی۔بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کی جس میں سے ایک دنیا کی ماسک پہنے ہوئے تصویر تھی جبکہ دوسری ان کی سیلفی تھی۔گلوکارہ نے لکھا کہ گزشتہ 4 دنوں سے مجھے نزلہ ہو رہا، جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا اور اب اس کے نتائج مثبت آگئے ہیں، گلو کارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری فیملی نے مکمل قرنطینہ کرلیا ہے اور ہم ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔کنیکا کے مطابق ہم سب اس صورتحال سے بغیر کسی افراتفری اور خوف و ہراس کے صرف اس ہی صورت نکل سکتے ہیں اگر ہم ماہرین اور اپنی مقامی، ریاستی اور مرکزی حکومت کی ہدایات کو سنیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ 10 روز قبل ایئرپورٹ پر میری اسکریننگ ہوئی، جس کے بعد میں گھر آگئی، چار روز قبل مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔کنیکا کپور نے تمام لوگوں سے خود کو قرنطینہ کرنے کی درخواست کی جبکہ علامات سامنے آنے پر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں جبکہ صرف ہلکے سے بخار اور نزلے کا سامنا ہے۔انہوں نے پوسٹ کے آخر میں سب کو اپنا خیال رکھنے کا پیغام بھی دیا۔