8607845291580634897

یو این رپورٹ میں افغان سرحد پار دہشتگردی سے متاثرین بارے پاکستانی موقف کی توثیق

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہونے کے بارے میں پاکستان کے موقف کی توثیق کی گئی ہے۔

 القاعدہ اور داعش کےخلاف پابندیوں کاجائزہ لینے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی نگران ٹیم کی رپورٹ میں افغانستان میں بڑھتی ہوئی  دہشت گرد تنظیموں اور خطےپر ان کے سنگین اثرات پر تشویش  ظاہر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک بھارت کشیدگی، ایک شخص کو 5منٹ ٹی وی پر تقریر کی اجازت دی جائے، شبلی فراز

 پاکستان نے متعدد بار کہا ہے کہ بعض دہشت گرد عناصر افغانستان میں اپنے اڈوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نگران ٹیم نے خاص طور پر واضح کیا کہ تحریک طالبان اور جمعیت الاحرار افغانستان میں اپنے اڈوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں ذیقعد کا چاند نظر آگیا

 سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ رپورٹ میں پاکستان  سے متعلق کوئی منفی حوالہ نہیں دیا گیا جو دہشت گردی کےخلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے بین الاقوامی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے۔