کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان کےلئے پاکستان سے طبی آلات کی کھیپ چین پہنچ گئی ہے۔
ان آلات میں تین لاکھ ماسک، آٹھ سو حفاظتی لباس اور چھ ہزار آٹھ سو جوڑے دستانے شامل ہیں۔
کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے طبی آلات کی فراہمی کی پیشکش کرنے والے کئی دیگر ممالک نے بھی اس وبا سے نمٹنے کے لئے چین سے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ادھر چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا اور پاکستانی برادری کے ارکان نے کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں مریضوں کا رضاکارانہ طور پر علاج کرنےوالے ایک پاکستانی ڈاکٹر کی تعریف کی ہے۔
Changsha میڈیکل کالج کے ایک پاکستانی استاد ڈاکٹر عثمان وہ پہلے غیرملکی ڈاکٹر ہیں جو ووہان میں متاثرہ لوگوں کے رضا کارانہ طور پر علاج کے لئے آگے آئے ہیں۔