افغانستان کےشمالی صوبے بغلان کے ضلع بغلان مرکزی میں ایک فضائی حملے میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان فوج کے مطابق حملے میں عسکریت پسندوں کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔
ادھر افغان نیشنل پولیس نے مسلح ڈکیتیوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کےجرم میں ملوث دس مشتبہ افراد کو کابل سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ان مشتبہ افراد کو دارالحکومت میں امن وامان اور تحفظ یقینی بنانے کےلئے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیاگیا۔