unnamed file 1

کورونا وائر کے پیش نظر وزیر اعظم آج ریلیف پیکج کا اعلان کرینگے

اسلام آباد:کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان آج ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر اپنے خطاب میں ریلیف پیکج کی تفصیلات بتائیں گے ،معاشی پیکج کے اعلان کے موقع پر معاشی ٹیم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی ، وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا، ریلیف پیکج کے اعلان سے قبل وزیر اعظم معاشی ٹیم سے مشاورت کریں گے ،اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران امداد کی فراہمی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا،معاشی ٹیم بجلی، گیس کے بلز میں گھریلو صارفین کوسبسڈی دینے پر بھی مشاورت کرے گی ،ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کے پیکج پر بھی حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 70 لاکھ دیہاڑی دار / ڈیلی ویجزکو ماہامہ تین ہزار دینے کا پلان حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج ملک بھر میں دیہاڑی دار، ڈیلی ویجز مزدور طبقہ کو فراہم کیا جائے گا، وفاقی حکومت دوسرے مرحلے میں ایک کروڑدیہاڑی دار تک امداد پہنچانے گی ،امداد کی فراہمی تین ماہ سے چھ ماہ تک جاری رکھنے کا امکان امداد کے ذریعے محبت کش، مزدور کی فیملی کے کم۔از کم پانچ افراد مستفید ہوں گے ،ریلیف کا مقصد کورونا وائرس وبا کے دوران روزگار کے موقع کم ہونے پر غرب خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف